نیویارک : نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی اور سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات میں معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کرلیا تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی نیو یارک میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات ہوئی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،باہمی دلچسپی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معیشت، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا نگراں وزیرخارجہ نے سعودی قیادت کا پاکستان کیلئے فراخدلانہ اورغیرمتزلزل حمایت پرشکریہ اداکرتے ہوئے سرمایہ کاری کوآسان بنانےکیلئےایس آئی ایف سی کی تشکیل سے آگاہ کیا ملاقات میں آئی ٹی، توانائی، انفراسٹرکچر اور لیبر سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا گیا اور جلیل عباس جیلانی نے20لاکھ سےزائد پاکستانی تارکین وطن کی میزبانی پرسعودی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا نگراں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا منتظر ہے، جس پر سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور سعودیہ کی ترقی میں پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا۔
77