69

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واٹس ایپ گروپ تشکیل دے دیا

اسلام آباد : چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے انتظامی معاملات مستعدی سے چلانے کیلئے افسران کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دے دیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے معاملات کو مستعدی کے ساتھ چلانے کے لئے نئے چیف جسٹس متحرک ہیں ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے انتظامی افسران کا واٹس ایپ گروپ تشکیل دے دیا ہے ، واٹس ایپ گروپ میں سپریم کورٹ رجسٹرار جزیلہ سلیم شامل ہیں ذرائع کا کہنا تھا کہ گروپ میں سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرارز،ڈپٹی رجسٹرارز کو شامل کیا گیا ہے ، واٹس ایپ گروپ سپریم کورٹ انتظامی معاملات مستعدی سےچلانے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے دوسری جانب چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نےپاکستان باراورسپریم کورٹ بارممبران کودعوت دے دی ہے ، اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملہ پر وکلا تنظیموں کی تجاویز لی جائے گی ذرائع کا کہنا تھا کہ وکلا تنظیمیں بینچز تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے معاملے پر تجاویز دیں گے اور وکلا فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تجاویز پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں