63

مجھے فوج اور عدلیہ پر اعتماد ہے، پرویز الٰہی

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ مجھے فوج اور عدلیہ پر اعتماد ہے، یہ دونوں ادارے ملکی سلامتی کے ضامن ہیں ضلع کچہری میں میڈیا کے نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ عدلیہ انصاف دے رہی ہے مگر یہ لوگ چھوڑنے یو تیار نہیں، ہم ان مقدمات میں عدالتوں سے سرخرو ہوں گے پرویز الٰہی نے کہا کہ نگراں حکومت پی ڈی ایم کا تسلسل ہے، موجودہ کابینہ دیکھ لیں سارے (ن) لیگ کے پسندیدہ لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی الیکشن کا اعلان ہو تب ہی پتا چلے گا کون کس پوزیشن پر ہے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے بارے میں صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری پر خوشی ہے، انہوں نے پہلے دن سے ہی اچھا آغاز کیا شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کا ذمے دار شریف خاندان ہے، آئی ایم ایف سے ظالمانہ معاہدے کی سزا عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس مہنگی نواز شریف اور شہباز شریف کی وجہ سے ہے، ملک واپسی پر نواز شریف کو مایوسی ہوگی، عوام استقبال کے بجائے ان سے حساب مانگیں گے ’میرا پریس کانفرنس کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں پرویز الٰہی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا تھا جہاں انہوں نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کی تھی صحافی نے سوال کیا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب، آپ اپنی پارٹی میں واپس کیوں نہیں جا رہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے پرویز الٰہی سے سوال کیا گیا تھا کہ پھر چوہدری شجاعت خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آئے؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے بیٹے سالک حسین کی وجہ سے نہیں آئے کیونکہ اُس کو وزیر بننے کا شوق تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں