74

ایم کیو ایم اور الیکشن کمیشن حکام میں ملاقات کا اندرونی احوال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی جس میں شفاف انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور دیگر تحفظات سے آگاہ کیا گیا ایم کیو ایم نے صوبائی الیکشن کمشنر سے متعلق تحفظات الیکشن کمیشن حکام کے سامنے رکھے۔ ایم کیو ایم نے کہا کہ شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ کیلیے صوبائی الیکشن کمشنر کا کردار غیر جانبدار ہونا ضروری ہے الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کروائی کہ ہر معاملے کی سخت مانیٹرنگ کر رہے ہیں، کہیں کوئی شکایت ہوئی تو سخت ایکشن لیں گے ایم کیو ایم نے سندھ میں ہونے والی ٹرانسفر پوسٹنگ پر بھی اپنی شکایات رکھیں۔ وفد نے کہا کہ پرانے سسٹم کے لوگ گھوما پھرا کر لائے گئے ہیں اس کو دیکھا جائے۔ وفد نے ماضی کی حلقہ بندیوں میں ہونے والی زیادتیوں کی نشاندہی بھی کی انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں کی درستگی کے بغیر الیکشن سوالیہ نشان بن جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں