72

بھارتی دراندازی کے پروپیگنڈے پر ایل او سی پر مقیم عوام کی رائے سامنے آگئی

راولپنڈی : بھارتی دراندازی کے پروپیگنڈے پر ایل اوسی پر عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نےخوامخواہ شورمچایاہواہے، ایل اوسی سے منسلک علاقوں میں مکمل طور پرامن ہے تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت نے پاکستانی فورسز پر ایل او سی سے متصل علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیوں کاالزام لگایا، بھارتی دراندازی کے پروپیگنڈے پر ایل اوسی اور چکوٹھی سیکٹر سے متصل علاقوں کی عوام نے اظہار خیال کیا ان علاقوں کےرہائشیوں کا اس الزام کےبارے میں کہنا ہے کہ بھارت نے خوا مخواہ شورمچایاہواہے،ایل اوسی سے منسلک علاقوں میں مکمل طورپرامن ہے اور کسی بھی مشکل گھڑی کی صورت میں ہم پاک فوج کےشانہ بشانہ ہیں عوام نے کہا کہ بھارت اپنےسیاسی مقاصدپورےکرنےکیلئےایسی بیان بازیاں کررہاہے، مودی آنے والے الیکشنز میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ایسے اوچھےہتھکنڈےاستعمال کررہا ہے، مودی اس سےپہلےبھی سرحدپرایسی ٹینشن پھیلاکہ انتخابات کےلئےعوام کی توجہ حاصل کرتارہاہے عوام کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی تخریب کاری کابھرپورجواب دیاجائےگا، مودی کوپاکستان میں مداخلت کاپہلےبھی ابھی نندن کی صورت میں کراراجواب مل چکا ہے، ایل اوسی پرکوئی بھی دہشتگردی کامعاملہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں