78

نگراں وزیراعظم کا ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ ایسا نہیں ہے کہ اس کی پبلک کی سطح پربات کی جائے تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت میں توسیع کی تردید سے گریز کیا انوار الحق کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ایسا نہیں ہے کہ اس کی پبلک کی سطح پربات کی جائے، ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت کا معاملہ نیشنل سیکیورٹی ہے، میں اپنے اختیارات کا استعمال کروں گا نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ معیشت اوردہشت گردی پاکستان کےلیےبڑےتھریٹ ہیں، ہم قطعاٍنہیں کہتےکہ افغان حکام نےدہری پالیسی اپنائی ہوئی ہے، موجودہ افغان حکومت کو اپنے چیلنجز کا بھی سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو بھی اپنے ملک کے لیے کام کرنے کیلئے تڑا وقت دیناچاہیے، پاکستان کےچپےچپےکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہےاورتحفظ کریں گے، کسی کوکوئی غلط فہمی نہ رہےاپنےوطن اوراپنےعوام کی حفاظت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں