اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے الیکشن تاریخ کا پرائم مینڈیٹ تو الیکشن کمیشن کا ہے، میرے خیال میں الیکشن کمیشن جلد ہی کسی مناسب وقت میں الیکشن کا اعلان کردے گا تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ تجویز کرنے کے حوالے سے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرمملکت نے عام انتخابات کے لیے یقیناً ایک تاریخ تجویز کردی ہے لیکن الیکشن تاریخ کا پرائم مینڈیٹ تو الیکشن کمیشن کا ہے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے موزوں حالات کا جائزہ لیکر جلد ہی کسی مناسب وقت میں الیکشن کا اعلان کردے گا نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کےمطابق حلقہ بندیاں آئینی عمل کاحصہ ہیں اور نگران حکومت کاکام انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ میرا منصب عدالتوں میں موجود کیسزپربات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، سیاسی کیسز پر فیصلہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قانون کی روشنی میں کریں گے نواز شریف سے متعلق انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوازشریف سےمتعلق فیصلہ عدالتوں کوکرناہے ، قانون کےمطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کریں گے حکومت کی جانب سے اقدامات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں اشیا کی قیمتیں بدریج کم ہورہی ہیں، سول اداروں کی کارکردگی میں بہتری سے صورتحال مزید بہترہوگی، ماضی میں ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کچھ عرصے جاری رہی، ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےمؤثراقدامات کیےگئےہیں انھوں نے مزید بتایا کہ ڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےخصوصی اقدامات کیےگئےہیں، امید ہے روپے کی قدر میں مزیداستحکام آئےگا انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بارڈرمینجمنٹ پرخصوصی توجہ دی گئی ہے، ماضی میں روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ برآمدات میں کمی ہوناہے، معاشی اصلاحات وقت کی ضرورت ہے انھوں نےسانحہ 9 مئی کے حوالے سے واضح کیا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ملکی مفاد کےخلاف اقدامات نہیں اٹھاسکتی، سانحہ 9 مئی کے واقعات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں، انتشار میں ملوث عناصرکےخلاف کارروائی ہوگی۔
62