77

پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کے ساتھ محدود سطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے پیپلزپارٹی سے محدودسطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات بھی کم ہیں، پیپلز پارٹی کی ن لیگ پر تنقید انہیں سوٹ کرتی ہے جس کا انہیں حق ہے پی ٹی آئی کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بطورسیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ملنا چاہیے، پی ٹی آئی کو نو مئی کے ذمےداروں سے خود کو علیحدہ کرنا چاہیے انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات کے بعد کسی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ، نواز شریف21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، شاندار استقبال ہوگا ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا مقبول کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں