80

مجھے پتہ ہے پی ٹی آئی چیئرمین کیا کریں گے ، جب چن چڑھےگا تو سب دیکھ لیں گے

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے پی ٹی آئی چیئرمین کیا کریں گے ، جب چن چڑھےگا تو سب دیکھ لیں گے تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا کہ میں ان سب سے زیادہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جانتا ہوں، مجھے پتہ ہے وہ کیا کریں گے ، جب چن چڑھےگا تو سب دیکھ لیں گے محمد علی درانی نے بتایا کہ مثبت نتائج کا امکان نہ ہوتا تو میں نکلتا ہی نہیں، میاں صاحب کو کہا تھا آپ امپائر کے سر پر گیند ماریں گے تو پی ٹی آئی چیئرمین نے آؤٹ نہیں ہونا، میں اب بھی یہی کہہ رہا ہوں امپائرکو گیند مارنے سے نقصان ہوگا سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کسی کو پتہ ہی نہیں کس نے کیا پوزیشن لےرکھی ہے، کچھ کردار ایسے ہوتےہیں جوٹکراؤپیدا کرکے اپنی اہمیت بتاتےہیں ،جو پھڈا ڈالنا چاہتےہیں ان سےدرخواست ہےکہ پیڑنہ گنیں آم کھائیں انھوں نے بتایا کہ صدرعلوی سے ملاقات کا بیک گراؤنڈ پی ٹی آئی کے زیرعتاب لوگ تھے، صدر سے پہلے تحریک انصاف کے ان لوگوں سے ملا جوپارٹی کیساتھ کھڑےہیں، مشکلات میں پھنسے پی ٹی آئی کےلوگوں نےمجھے بتایا وہ مفاہمت چاہتے ہیں، ان میں اکثروہ ہیں جن کو میں نےخود پی ٹی آئی چیئرمین کےحوالےکیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں