گلگت بلتستان : جی بی اے تیرہ استور ون کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار خورشید خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان استور ون پر ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا ، جس میں پی ٹی آئی کے امیدوارخورشید خان فاتح قرار پائے خورشید خان نے چھ ہزار ایک سو چونسٹھ ووٹ لیے جبکہ ن لیگ کے رانا فرمان چار ہزار آٹھ سو نناوے ووٹ لے کے دوسرے اور پیپلزپارٹی کے عبدالحمید چار ہزار ایک سو پچیس ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے پی ٹی آئی کارکنوں نے سرکاری نتیجے میں تاخیر کے باعث دھرنا دیا تھا 4 جولائی 2023 کو وزیراعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہلی قرار پائے ، جس کے بعد نشست خالی ہوئی تھی اور اس نشست پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہفتے کو کیا گیا تھا حلقے میں کل چھپن پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں مردوخواتین ووٹرزکی تعداد بتیس ہزارسےزائدہے جبکہ تیرہ پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور بارہ کو حساس قراردیا گیا ہے۔
62