اسلام آباد : سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کمرہ عدالت میں صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ میرا پریس کانفرنس کرنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں ہے کیپٹل پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں صدر پی ٹی آئی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جہاں انہوں نے کمرہ عدالت میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کی صحافی نے سوال کیا کہ پرویز الٰہی صاحب، آپ اپنی پارٹی میں واپس کیوں نہیں جا رہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے چوہدری شجاعت نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے پرویز الٰہی سے سوال کیا گیا کہ پھر چوہدری شجاعت خود پی ٹی آئی میں کیوں نہیں آئے؟ انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے بیٹے سالک حسین کی وجہ سے نہیں آئے کیونکہ اُس کو وزیر بننے کا شوق تھا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ پورے پاکستان اور پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ وزیر بننے کا شوق کس کو تھا، چوہدری شجاعت ان کے اصرار پر تین بار سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی سے مونس الٰہی کو وزیر بنانے کیلیے ملے تھے سالک حسین نے کہا کہ انہی کے اصرار پر پی ڈی ایم سے ان کیلیے وزارت اعلیٰ مانگی، نہ مجھے تب وزیر بننے کا شوق تھا نہ بعد میں تھا انہوں نے کہا کہ لگتا ہے ماموں جان (پرویز الٰہی) بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں، لیکن کوئی بات نہیں وہ میرے بڑے ہیں۔
68