65

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے 3 یونین کونسلز سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں 3 یوسیز سے الیکشن لڑنے جارہا ہوں میئر پورے شہر کا نمائندہ ہوتا ہے کراچی والوں کو کام کرنے والا چاہیے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں بھی فائلیں پھینکتا، آنسو بہاتا اور کہہ دیتا میرے پاس اختیارات نہیں، ٹھنڈی مشین کے سامنے بیٹھ کر نہیں کرتا فیلڈ میں ہوتا ہوں انہوں نے کہا کہ چند روز میں 22 نئی سڑکوں کاافتتاح کروں گا کل سائٹ ایریا میں شیرشاہ روڈ کاافتتاح کیا، ایک ایک کارکن عوامی مسائل حل کرنے کیلئےکام کرے گا یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج 6ستمبر پر تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں