77

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی چوروں اور بجلی ناہندگان کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کرلیا تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ کرلیا ، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی ناہندگان کے خلاف بھی فوری کارروائی کی ہدایت کردیانوار الح ق کاکڑ کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ مل کر کارروائی کی جائے، بجلی نادہندگان ،چوروں کےخلاف کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کہ بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، انرجی مارکیٹ کے قیام سے بجلی کے شعبے کی استعداد و کارکردگی میں مؤثر اضافہ ہوگا، انرجی مارکیٹ کے قیام سے 2 کروڑ 70 لاکھ گھریلو صارفین کو فائدہ پہنچے گا دوسری جانب وزیر توانائی محمد علی نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی نہیں آتی بجلی سستی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں