69

نگراں وزیراعظم کا دو ٹوک مؤقف موجودہ صورتحال میں بھارت سے تجارت کی بات نہیں کی جاسکتی،

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے واضح مؤقف میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سے تجارت کی بات نہیں کی جاسکتی تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ بھارت کےساتھ رشتہ بدقسمتی سےدوستانہ نہیں رہا، بھارت کےساتھ جنگیں ہوچکی ہیں اور بھارت نے ہمارےملک کو توڑنے میں واضح کردار ادا کیا انوار الحق کاکڑ نے واضح کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت سےتجارت کی بات نہیں کی جاسکتی لیکن اگر بھارت جمہوری انداز میں آگے بڑھے گا تو ہمارا منفی ردعمل نہیں ہوگا مسئلہ کشمیرکے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیرکامسئلہ حل نہیں ہوا،اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرناچاہیے، جب تک کشمیر کامسئلہ حل نہیں ہوتا بھارت سے بات نہیں ہوگی، بھارت کسی اسٹریٹجک ڈیزائن کا حصہ بنے گا تو انہیں مشکلات ہوں گی انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے خطے کا امن دنیا کے امن سے جڑا ہوا ہے ، خطے کو ایسی صورتحال میں دھکیلا گیا، جہاں امن نہ ہو تو یہ خطرناک جنگ کی جانب قدم ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں