62

پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو نیب لاہور نے گرفتار کر لیا، ملزم نے تعمیراتی ٹھیکوں میں ایک ارب سے زائد کی کرپشن کی ہے ترجمان کے مطابق ملزم گجرات اور دیگر شہروں میں غیر قانونی بھرتیوں میں بھی ملوث ہے، عظمت حیات کو پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ میں بطور ایکسین بھرتی کروا کر استعمال کیا گیا، شریک ملزمان سے ملی بھگت کر کے گجرات میں 116 اسکیمیں منظور کروائیں نیب کے مطابق من پسند کنٹریکٹر عظمت حیات کو ٹھیکوں میں رشوت وصولی کیلیے استعمال کیا گیا، کام شروع ہونے سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو مکمل ادائیگیوں سے کمیشن وصول کیا گیا، مبینہ کرپشن کی رقم پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی کے ذاتی اکاؤنٹس میں جاتی تھی تحقیقات آگے بڑھانے کیلیے محمد خان بھٹی کی سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے کسٹڈی حاصل کر لی گئی۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلیے پیر کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے محمد خان بھٹی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا۔ اینٹی کرپشن حکام نے جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا اور 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا دوران سماعت اینٹی کرپشن نے کہا تھا کہ ملزم سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ اس پر محمد خان بھٹی کے وکیل نے کہا تھا کہ اینٹی کرپشن کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو چکی ہے وکیل کا کہنا تھا کہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی جرم ثابت نہیں کیا جا سکا، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کیے جائیں محمد خان بھٹی کو رواں سال اپریل میں اینٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتی اور تبادلوں میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں