81

پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اس لئے رہائی میں 4 ماہ لگ گئے ، چوہدری پرویز الہٰی

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے رہائی کے فیصلے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اس لئے رہائی میں 4 ماہ لگ گئے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے حکم کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ن لیگ آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے ، ملک کا بیڑا غرق کرکے ن لیگ کی قیادت لندن بھاگ گئی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں ، اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کرائیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رہائی کے فیصلے پر سب سے پہلے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں ،میری رہائی کے لئے دعائیں کرنے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں اس لئے رہائی میں 4 ماہ لگ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں