85

نگراں وزیراعظم کا کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ممتاز کشمیری رہنما سیدعلی شاہ گیلانی کو دوسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کشمیر کاز سے ان کی وابستگی بے مثال تھی نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممتاز کشمیری رہنما سیدعلی شاہ گیلانی کو دوسری برسی پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ظلم و ستم اور مشکلات کے باوجود کشمیر کاز سے ان کی وابستگی بے مثال تھی، آزادی،انصاف کیلئےان کی زندگی بھر کی جدوجہد کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں خیال رہے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کو للکارنے ہر یہ مقدمہ ہر بین الاقوامی فورم پر لڑنے والے شیر کشمیر سید علی گیلانی کی دوسری برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے سید علی گیلانی جن کو تحریک آزادی میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں پاکستان نے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان سے نواز تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں