86

خود کو خادم پاکستان کہنے والوں نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی

خود کو خادم پاکستان کہنے والوں نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی مگر وہ سب اچھا کا راگ الاپتے رہے جب عوام سڑکوں پر نکلے تو سارا ملبہ آئی ایم پر گرا دیا
اے ADNے مطابق خود کو خادم پاکستان کہنے والوں نے عوام کی زندگی جہنم بنا دی مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی مگر وہ سب اچھا کا راگ الاپتے رہے سابقہ پی ڈی ایم حکومت کے کرتوتوں کی بدولت آج مل کے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں اور دل جلنے کے بعد اب بجلی کے بھاری بھرکم بل جلا رہے ہیں۔ جب عوام سڑکوں پر نکلے تو انہیں مہنگائی کے تحفے دینے والوں نے سارا ملبہ آئی ایم پر گرا دیا شہباز شریف کی سربراہی میں سابق پی ڈی ایم کی حکومت میں مسلم لیگ نون کے دو اکنامک ہٹ مین نے وہ کارنامے انجام دیے جس کو قوم مدتوں یاد رکھے گی، بڑے دعووں کے ساتھ جب وہ حکومت میں آئے تو عوام کا بھرکس ہی نکال دیا پٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، آٹا مہنگا، چینی مہنگی، انڈے، دودھ، سبزیاں، پھل، گوشت، دوائیں غرض یہ کہ آج سب کچھ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ان سب کے باوجود وہ اب پھر اگلی باری کے لیے تیاری پکڑ رہے ہیں۔ مہنگی بجلی کے ستائے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے 2013 میں نواز حکومت میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کیلیے مہنگی ترین پاور پلانٹس لگانے کے منصوبے کا ملبہ بھی دوسرے پر ڈال دیا نواز حکومت میں فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی پاکستان کیا قیمت ادا کر رہا ہے یہ نگراں وفاقی وزیر نے عوام کو کھل کر بتا دیا ہے اور اب عوام سے کچھ نہیں چھپا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں