78

ایسے کسی عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے

اسلام آباد : دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی ایسے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا، جس سےجموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ طول پکڑے تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کیلئےکردار ادا کرتا رہے گا، اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے پاکستان کا اہم کردار ہے، امن مشن کانفرنس میں نگران وزیرخارجہ سے پاکستان کا موقف پیش کیا ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ سیدعلی گیلانی کشمیریوں کی حقیقی آواز تھے، سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کیلئے بہت ظلم سہے، آج بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی شہید کی دوسری برسی ہے، ان کو کئی سال نظر بند رکھا گیا، وفات پر فوجی حصار میں سپرد خاک کیاگیا ترجمان نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی شہید کی جرات اور بہادری کشمیری نوجوانوں کیلئےمشعل راہ ہے، وہ کشمیر اور پاکستان کے لیے انتہائی محبت رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری امنگوں ،یواین سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق قابل قبول ہو گا، ہندوستان ہر صورت 5 اگست 2019ء کے غیرقانونی غاصبانہ اقدامات واپس لے، یہ ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے موذوں ماحول بنائے ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستان جی 20 کا رکن نہیں، تمام نکات کا جائزہ لے رہے ہیں،ہندوستان بارہا مقبوضہ کشمیر میں “حالات اچھے ہیں” کا راگ الاپتا رہتا ہے،ہندوستان کی حقائق چھپانے، غلط فہمیاں پیدا کرنے سے زمینی حقائق نہیں بدل سکتے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یورپین یونین کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر خدشات درست ہیں، یورپین یونین ،یورپین کونسل کا بھارت سے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، ثابت ہوا بھارت کے مقبوضہ خطےمیں حالات معمول پر ہونے کادعویٰ دنیا قبول نہیں کررہی انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی ایسے عدالتی فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گا، جس سےجموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ طول پکڑے، پاکستان کشمیریوں کی امنگوں، اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں