71

نگران حکومت کا دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کا اختیار حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : نگران حکومت نے دیگرممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کا اختیار حاصل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ، وفاقی کابینہ نے کمیٹی کی تشکیل اوراس کےاہم نکات کی منظوری دی تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے دیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پر مذاکرات کا اختیار حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں کابینہ کمیٹی برائےبین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنزتشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی ، وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی کی تشکیل اورٹی اوآرز کی منظوری دی ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی، وزیرخزانہ کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنزکی سربراہ ہوں گی بیرون ممالک کیساتھ حکومتی سطح پر معاہدوں پر مذاکرات ٹی اوآرزمیں شامل ہیں ، ٹی اوآرز کے مطابق جی ٹو جی معاہدوں کیلئےمذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جاسکے گی اور کمرشل ٹرانزیکشنزپرفوری عمل کیلئےضروری فیصلوں کااختیار ہوگا جبکہ کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سےلیناہوگی ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنزمیں وزیرتجارت شامل ہوں گے جبکہ مواصلات، پاور اینڈ پٹرولیم اور قانون کے وفاقی وزرا کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں