78

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں فراہم سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل میں فراہم سہولیات کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی جس میں کہاگیاہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائٹ فوڈ ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے، ملزم کی ڈیمانڈ پر ہفتے میں دو بار دیسی مرغی اور ایک بار چھوٹا گوشت دیسی گھی میں تیار کرکے فراہم کیا جاتا ہے،موسمی پہل بھی فراہم کئے جاتے ہیں پیر کو اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات سے متعلق رپورٹ چیف جسٹس کو چیمبر میں پیش کی ۔ جیل حکام کی رپورٹ کے مطابق جیل میں چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ والے بیریکس کے بلاکس خالی کرا دیئے گئے، جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈائٹ فوڈ ان کی مشاورت سے دیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو پیر سے اتوار تک ان کو ناشتے میں بریڈ، آملیٹ، دہی اور چائے دی جاتی ہے،لنچ میں پیر کو سبزی، روٹی، سلاد اور دہی دیا جاتا ہے ، منگل کو دال چنے ،بدھ کو دال ماش دی جاتی ہے،جمعرات کو دال، جمعے کو سبزی،ہفتے اور اتوار کو بھی دال دی جاتی ہے رپورٹ کے مطابق ڈنرمیں دال چاول، دہی اور سلاد دیا جاتا ہے، ملزم کی ڈیمانڈ پر ہفتے میں دو بار دیسی مرغی اور ایک بار چھوٹا گوشت دیسی گھی میں تیار کرکے فراہم کیا جاتا ہے،موسمی پہل بھی فراہم کئے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 18 اگست کو سیل کے واش روم کی مرمت کرکے اس کی دیوار مزید پانچ فٹ اونچی کی گئی، ملزم کو جس سیل میں رکھا گیا ہے اس کی مرمت کی گئی رپورٹ کے مطابق سیل کا فرش سیمنٹ کا ہے،ایک پنکھا لگا ہوا ہے،واش روم کے اندر پورٹا کمپنی کا کموڈ، مسلم شاو،ٹشو اسٹینڈ لگائے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وضو کیلئے واش روم کے باہر واش بیسن لگایا گیا ہے، ملزم کا سیل بیک سائیڈ سے ہوا کے لئے کھلا ہے، سیل کے اس ایریا میں ملزم واک کرسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کو ایک میٹریس، چار تکیے، ٹیبل، کرسی ، جائے نماز اور ایئر کولر کی سہولت دی گئی ہے، ملزم کو قرآن پاک انگریزی ترجمے کے ساتھ فراہم کیا گیا رپورٹ کے مطابق 25 کتابیں پڑھنے کے لئے دی گئی ہیں، ملزم کو 21 انچ ایل ای ڈی ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے سیل کی صفائی کے لئے 2 سینیٹری ورکرزموجود ہیں،اٹک جیل میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر جیلوں کے 53 افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چار اے ایس پی رینک کے پولیس افسران تین شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، ملزم اور سٹاف کی نقل وحرکت چیک کرنے کے لئے 3 کیمرے نصب کئے گئے ہیں، ڈیوٹی دینے والے سٹاف کو دو وائرلیس فون دیئے گئے ہی رپورٹ کے مطابق فیملی کے لئے منگل دن 2 بجے، وکلا کے لئے جمعرات کا دن ملاقات کے لئے مقرر کیا گیا ہے، ملاقاتوں کے دوران سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے جاتے ہیں،اس وقت اٹک جیل میں 982 قیدی قید ہیں۔رپورٹ کے مطابق وکیل نعیم حیدر پنجوتھا، اہلیہ بشری بی بی، عمیر خان نیازی، بابر اعوان اور لطیف کھوسہ ملاقاتیں کرچکے ہیں، چیئرمین پی ٹی ائی کی طبی چیک اپ کے لئے پانچ ڈاکٹرز کا پینل ہر وقت موجودنہوتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں