65

نوجوانوں کیلیے اعلیٰ تعلیم کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں، نگراں وزیر اعظم

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملک میں نوجوانوں کیلیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں نگراں وزیر اعظم کی زیرِ صدارت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا جس میں شرکا نے ان کو صوبے میں اعلیٰ تعلیم سے متعلق پیشرفت اور درپیش مسائل پر بریفنگ دی۔ انوار الحق کاکڑ نے اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کر کے بین الاقوامی معیار پر لانے کا اعادہ کیا اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری افرادی قوت اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے حصول کیلیے انتہائی اہم اثاثہ ہیں، ہمارے باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدّت کا فقدان تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان سے منسلک ہے، یونیورسٹیوں میں تحقیق اور نئی ایجادات کے فروغ کو یقینی بنائیں، جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد کیلیے منصوبہ بندی کی جائے ان کا کہنا تھا کہ یقینی بنائیں یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبہ صنعتوں کو درکار پیشہ ورانہ مہارتیں و ہنر رکھتے ہوں، ملک میں موجود صنعتیں یونیورسٹیوں میں انکیوبیشن سینٹر بنائیں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقدامات سے تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم ہوگی اور صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی، ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی مستقل فراہمی سے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں