63

آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں، کل گیس پر کر رہے ہوں گے: مصطفی نواز کھوکھر

سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہےتفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر جاری پیغام میں ملک بھر میں بجلی کے اضافی بل و احتجاج پر ردعمل کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج آپ بجلی پر احتجاج کر رہے ہیں تو کل گیس پر کر رہے ہوں گے، بچوں کی فیسوں کو پکڑیں گے تو پیٹرول، ڈیزل کا خرچہ ہاتھ سے نکل جائے گا، کچن کو سنبھالیں گے تو بوڑھے والدین کی دوائیاں نہیں خرید پائیں گے مصطفی نواز کھوکھر نے ایکس پر لکھا کہ عزیزانِ من آپ اُس بحران کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں اور افسر شاہی نے مل کر بُنا ہے ان کا کہنا تھا کہ اِس سے نکلنے کا صرف ایک ہی حل ہے اور وہ ہے سیاسی استحکام، فوری اور شفاف انتخابات، جس کے ہاتھ عوام حکومت دیں اُس کو اپنا ریفارم پروگرام مکمل کرنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں