59

آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور جگہ ہوں گے، مولا بخش چانڈیو

حیدر آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کسی اور جگہ ہوں گے مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کی سیاست اور چیئرمین پی ٹی آئی الگ الگ ہوں گے، انہوں نے ضد اور تکبر میں اپنا بیڑا غرق کیا مردم شماری اور انتخابات کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ مردم شماری پر ہمیں تحفظات ہیں، حلقہ بندیوں اور مردم شماری کا نیا پنڈورا بکس کھولا ہوا ہے، ہم انتخابات کے التوا کے خلاف ہیں اور 90 دن میں انتخابات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج الٹے ہوتے ہیں تو مشرقی پاکستان ہو جاتا ہے، الیکشن مسائل کا حل ہیں ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد:مارشل لاء کی آمد کی بات کسی صورت نہیں کروں گا، ہم نے کئی ایسے قوانین پاس کر دیے ہیں جن کو پاس نہیں ہونا چاہیے تھا، عوام کا کسی ادارے پر اعتبار نہیں کوئی ادارہ ذمہ داری پوری نہیں کر رہا مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیلاب کے معاملے پر سندھ کے لوگوں کو تنہا چھوڑ دیا گیا، مراعت یافتہ طبقے سے مراعات نہیں لی جائیں گی تو پاکستان بحران سے نہیں نکلے گا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ واپڈا نے خود بجلی کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے، نیب سے سزا یافتہ حیسکو کا چیف لگ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں