کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ابراہیم ابڑوایڈووکیٹ نے کہا کہ مقبول باقر 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں، آرٹیکل 207 کے تحت مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج ریٹائرڈ ہوئے ہیں، احترام سے بات کریں، بتایا جائے کس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے درخواست گزار نے کہا کہ مقبول باقر 2 سال تک کسی منافع بخش عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے ہیں، مقبول باقر ریٹائرمنٹ کے 2 سال مکمل کیے بغیر نگراں وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقبول باقر کی بطور نگران وزیراعلیٰ سندھ تعیناتی آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے، مقبول باقر کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
70