76

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل : عوام کا صدرِ پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ

اسلام آباد : آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ترمیمی بل کے معاملے پر عوام نےصدرِ پاکستان عارف علوی سے استعفٰی کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ اورآرمی ترمیمی بل کے معاملے پر عوام کی رائے سامنے آگئی، عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ صدراستعفیٰ دیں، جس صدرکو پتا ہی نہیں میرا عملہ کیا کر رہا ہے تو ملک کے بارے میں کیا پتا ہوگا عوام کا کہنا تھا کہ صدر اپنی ذاتی سیاسی پارٹی کو فائدہ پہنچانےکےلیےغلط بیانی کررہے ہیں، انھوں نے دستخط نہ کرنے کے بارے میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرکے بہت غیر ذمہ داری کاثبوت دیا ہے عوام نے رائے دی کہ تین دن بعدیادآرہاہےکہ دستخط نہیں کیے،ان کوچاہیےتھاکہ اسی وقت ردعمل دیں، خاموشی کا مطلب نیم رضا مندی سمجھا جاتا ہے عوام نے مزید کہا کہ صدرخودکوبچانے کےلیےعوام کو آرمی کے خلاف بھڑکا رہےہیں، صدرجھوٹ بول رہے ہیں، وہ سب جانتے تھے، یوٹرن لیناکوئی اچھی بات نہیں، یہ توعوام کودھوکے میں رکھنےوالی بات ہے، یہ انتہائی افسوسناک اورلمحہ فکریہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں