76

صحافی جان محمد مہر کے قتل کو ہفتہ ہو گیا،

سکھر: صحافی جان محمد مہر کے قتل کو ایک ہفتہ گزر چکا لیکن پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے تفصیلات کے مطابق صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں پولیس نامزد 3 سہولت کاروں کو گرفتار کر کے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ لے چکی ہے، تاہم مرکزی ملزمان تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافی جان مہر کے قتل میں ملوث ملزمان نے کچے میں پناہ حاصل کر رکھی ہے، جب کہ الف کچا ڈاکوؤں کی آماجگاہ اور سندھ پولیس کے لیے نو گو ایریا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، جان محمد مہر کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ادھر پی ایف یو جے کے رہنما لالا اسد پٹھان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج اور رینجرز کی مدد سے جان محمد مہر کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں