96

سکھر : کے قریب کندھرا تھانہ کی حدود میں گروہی تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے

سکھر : کے قریب کندھرا تھانہ کی حدود میں گروہی تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق چار افراد زخمی ہوگئے ورثاء کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے قومی شاہراہ پر دھرنا ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا .گاڑیوں کی لمبی قطار شاہراہ کے دونوں اطراف لگنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہا وی اوسکھر کے ببرلوء سندھ و پنجاب جانیوالی قومی شاہراہ پر خاتون کی لاش رکھ کر دھرنا دیا گیا.مشتعل مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج کے باعث ملک کو ملانے والی شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی .گاڑیوں کی لمبی قطار میں موجود مسافروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا.مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ کندھرا پولیس ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے کام نہیں کررہی ہمیں جھوٹی تسلیاں دی جاری ہے .ہمارا احتجاج ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا، قومی شاہراہ پر دھرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری جمعیت موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مزاکرات کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دھانی کرائی تاہم مظاہرین مطمئین نہ ہو سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں