65

الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، آئین نافذ ہوجائے تو چند خاندانوں کے بجائے قانون کی حکومت قائم ہوگیب تفصیلات کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو ادارے سیاست سے غیرجانبدار ہوجائیں، الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ نہ دے کر آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، چاہتے ہیں چاروں صوبوں میں ایک ساتھ الیکشن ہوں انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ مایوس کن ہے تاخیر کی حربے عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں، الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور فوری الیکشن کااعلان کرےنگران حکومت اچھل کود کے بجائے شفاف الیکشن کروائے، ایک ہفتے میں 78 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، 72 فیصد بجلی کی قیمت میں اضافہ ہواہے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کر کے چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں، پاکستان میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، سننے کو ملتا ہے آئی ایم ایف کا آرڈر ہے مہنگائی کر دو، مسائل کا حل عوام کے پاس ہے جو ووٹ سے اہل قیادت کا انتخاب کرے انھوں نے کہا کہ سانس لینے پر ٹیکس نہیں باقی ہر چیز پر ٹیکس ہے، فاطمہ کی بات کر رہے تھے تو جڑانوالہ واقعہ ہوگیا، اب صدر بھی بول اٹھا ہے، جڑانوالہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سراج الحق نے کہا کہ پاکستان منفی طورپر زیر بحث ہے، ہمارا مطالبہ ہے جو واقعے میں ملوث ہے اسے جلد از جلد سزا دی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں