77

ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر این سی ایس ڈبلیو کا نگراں وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد: قومی کمیشن برائے حیثیت نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ہراسانی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ دیا خط این سی ایس ڈبلیو کی چیئرمین نیلوفر بختیار نے لکھا ہے جس میں خواتین اور لڑکیوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اُٹھا دیا گیا خط میں لکھا گیا کہ گھریلو ماحول میں ملازمت کرنے والی خواتین کو اکثر تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بعض مقامات پر ان خواتین کی جان کو بھی خطرات ہوتے ہیں، ایسی خواتین ہماری غیر متزلزل حمایت اور تحفظ کی مستحق ہیں چیئرپرسن نے چارٹر آف ڈیمانڈز کا مسودہ بھی وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دیا نیلوفر بختیار نے خط میں لکھا کہ قانونی اور انسانی حقوق کے ماہرین کی مشاورت سے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا، چارٹر میں گھریلو ملازمت میں خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کی تجویز دی گئی انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ نگران وزیر اعظم کا مؤقف ملک میں خواتین کے حقوق کیلیے امید کی کرن ثابت ہوگا، آپ کی قیادت میں پاکستان میں خواتین کے روشن مستقبل کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں