76

پی ڈی ایم ملک کو ایسے منجدھار میں چھوڑ گئی جس سے نکلنا آسان نہیں،فواد چوہدری کی تنقید

فواد چوہدری نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کی سابق حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور ہمنوا پاکستان کو ایسے منجدھار میں چھوڑ گئے ہیں جس سے نکلنا آسان نہیں پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 37 پیسے اضافہ شہریوں کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے کرائے پہلے ہی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں بجلی،تیل اور ڈالر کی قیمت بڑھنے کا مطلب شہریوں کے معیار زندگی میں کمی ہے یاد رہے کہ گزشتہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باوجود گردشی قرضہ کھربوں روپے بڑھ کر گئی،گزشتہ مالی سال کے دوران بجلی کے گرشی قرضے میں ہوشربا 789 ارب روپے کا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر گردشی قرضہ بڑھ کر 2 ہزار 300 ارب روپے سے زائد ہو گیا بجلی کے گردشی قرضے میں اضافے کی اہم وجہ پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی نااہلی، بجلی چوری اور لائن لاسز ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جون میں ختم ہونے والے مالی سال 2022-23 کے دوران گردشی قرضوں میں 789 ارب روپے کا اضافہ ہوا، یعنی ہر ماہ گردشی قرضے میں 66 ارب روپے اضافہ ہوتا رہا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ہدایات پر حکومت نے دو بار بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافہ کیا پہلی بار جولائی 2022 میں 7.91 روپے اور رواں سال جولائی میں 8 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گما اس کے علاوہ سابق حکومت نے فی یونٹ 3.23 روپے ڈیبٹ سروسنگ سرچارج نافذ کیا اور ایگریکلچر اور انڈسٹریل سیکٹر کو دی گئی سبسڈیز بھی واپس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں