61

نگراں وزیر کا تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد : نگراں وزیر گوہراعجاز نے بطور نگران وزیر صنعت تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر گوہراعجاز نے بطور نگران وزیر صنعت تنخواہ اور سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کرنے کا پختہ عہد کیا ہے گوہر اعجاز نے کہا کہ بطور نگراں وزیر کوئی سرکاری سہولت نہیں لوں گا ، اپنے تمام اخراجات خوداٹھاؤں گا اور نجی شعبے سے لی جانیوالی سروسز کے اخراجات بھی خود برداشت کروں گا نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ بطور وفاقی وزیر قوم کی خدمت پر یقین رکھتا ہوں ، کسی بھی ایڈوائزری،خدمت پراخراجات خودپوراکرنےکیلئےپُرعزم ہوں، مقصدبغیرکسی فائدے کے قوم کی ترقی اورڈویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں