64

شہزاد اکبر اور ندیم افضل چن کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ، اگلے پچھلے حساب چکا دیئے

سابق مشیراحتساب بیرسٹرشہزاد اکبراور ندیم افضل چن کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ، شہزاداکبر ندیم افضل چن کے بیان پر آگ بگولہ ہوئے اور رہنما کو پارٹی بدلنے کا طعنہ مارا تو انھوں نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور اگلے پچھلے حساب چکا دیئے تفصیلات کے مطابق سابق مشیراحتساب بیرسٹرشہزاد اکبر اور ندیم افضل چن ٹوئٹرپر آمنے سامنے آگئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور پی ٹی ائی دور حکومت کے معاون خصوصی اور سابق وزیراعظم کےترجمان ندیم افضل چن نےADN نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے وفاقی کابینہ اجلاس میں ایک سونوے ملین پاونڈ والے معاملے کو بند لفافے میں لہرایا اور کہا کہ اس پربحث نہیں کرنی جس کے بعد سب وزراٰ نے بند لفافے پر دستخط کردیے حالانکہ سب جانتےتھے کہ یہ اس میں دونمبری ہے اسی دو نمبری والے جملے پر شہزاد اکبر غصے میں ائے اور انٹرویو نشر ہونے کے بعد ندیم افضل چن کےخلاف سخت ٹویٹ کرڈالے شہزاد اکبر نے اس معاملے پر اپنے پہلے ٹویٹ میںADN نیوز کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے ندیم افضل چن کو کہا ایک سو نوے ملین دونمبری اور لاہور کا سو کنال کا بلاول ہاوس ایک نمبر، ایک سونوے ملین دونمبری لیکن حسن نواز کا ہائیڈ پارک ایک نمبری، بیچارہ لوکل لیول کا سیاستدان ہے سابق مشیراحتساب کا کہنا تھا کہ محض پٹواریوں اور تھانیداروں کےتبادلے کروانے کے لیے پارٹیاں بدلتا ہے اور مجھ سےمخالفت کی وجہ بھی ایف ائی اے اور اینٹی کرپشن میں دونمبر تبادلوں سے انکار ہے، افسوس اس بات کا ہے کہ اج اس کا لیڈر فیصل واوڈا ہے اس سے بڑھ کر اس کی ذہنی پستی کیا ہوسکتی ہے شہزاد اکبر کےسخت ٹویٹ کے بعد ندیم افضل چن میدان میں اترے اور ایک کے مقابلے میں پانچ ٹویٹس کےدھماکے کردیے، جس میں انہوں نے پہلے تو شہزاد اکبر سے تاخیر سے جواب دینے پر معذرت کی اور پھر کہا میں تو ایک چھوٹا سا سیاسی ورکر ہوں لیکن کسی سرمایہ دار اور بیوروکریٹ کا دلال نہیں، آپ نے درست کہا میں نے آپ کو چار کام کہے تھے کہ احد چیمہ کو وکٹی مائز نہ کرو، لیگی ایم پی اے کو پارٹی بدلوانے کے لیے پرچے دیے کہا ایسا نہ کریں ندیم افضل چن نے مزید کہا ڈی جی اینٹی کرپشن کا تبادلہ کیا تو آب کو اور وزیراعظم کو کہا ایسا نہ کریں ، جہانگیر ترین کےمعاملے پر آپ کس کےالہ کار بنے اپکو پتہ ہے اور آپ کی اور میری موبائل چیٹ موجود ہے اور اگر کوئی ناجائز کام میں نے بولا ہے تو دکھا دیں پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایف ائی اے کا افسر آپ کے کہنے پر وکٹےمائز نہیں کرتا تھا اور فیصل واوڈا میرا لیڈر نہیں دوست ہے، زندگی میں صرف ایک بار پارٹی بدلنے کی غلطی کی، جس پر کئی بار معافی مانگ چکا ہوں ندیم افضل چن نے لکھا قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس، شوگر اسکینڈل میں آپ نے کن کن ملوں کو فائدہ دیا، ڈی جی ایف ائی اے بشیر میمن کے لیے کابینہ میں آپ نے تالیاں کیوں بجوائیں، مرحوم ڈاکٹر رضوان کی ٹی ٹی اسکینڈل بریفنگ کے دوران آپ کیا کہتے تھے شہزاد اکبر کے ٹویٹ اور پھر ندیم افضل چن کے جواب پر معاملہ ختم نہیں ہوا بلکہ چند گھنٹوں بعد شہزاد اکبر پھر میدان میں کچھ مزید راز کھولنے کے لیے اترے اور کہا چن صاحب سچ کڑوا ہوتا ہے اسی لیے اتنی تکلیف پہنچی، احد چیمہ کے متعلق میرے دوست سفارش کرتے تھے تو میں انہیں یہی بتاتا تھا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو باجوہ صاحب نے بند کروایا ہے لیکن آپ میں سچ کہنے کی ہمت نہیں کیونکہ اج بھی بوٹ کے نیچے ہو سابق مشیراحتساب نے مزید لکھا کہ آپ نے اپنے سیاسی مخالفین ناصر بوسال اور امداد اللہ بوسال کےخلاف پانچ ہزار کنال کا جعلی کیس بنانے کی فائل مجھے دی ، میں نے انکار کیا جس پر آپ نے شکایت بھی کی، چلیں یہ چھوڑ دیں، یہ بتائیں پی پی چھوڑ کر پی ٹی آئی فیض کےکہنے پر جوائن کی تھی یا لوکل میجر پر اور اخری بات یہ ہے کہ لفظ دلال اس کے لیے استعمال ہوتا ہے جو روز نیا مال بیچتا ہے ، کبھی پی ٹی ائی اور کبھی پی پی شہزاد اکبر نے اپنے آخری ٹویٹ میں بابا بلھے شاہ کے اشعار بھی لکھ دیے ‏خصم اپنے دا در نہ چھڈدے ‏بھانویں وجن جتے ‏تیتھوں اتے ‏بلھے شاہ کو ئی رخت و یہاج لے ‏بازی لے گئے کتے ‏تیتھوں اتے ‏انسان اپنے چھوٹے فائدیاں لئیے اپنے آپ نوں حیواناں توں وی چھوٹا کر لیندا اے ‏آپنا کلہ نہیں چھڈی دا بھنویں کنا وی “فیض” ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں