49

ویڈیو: سری لنکا اڑان، شاہین شاہ نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا

افغانستان سے ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا ADN نیوز کے مطابق افغانستان سے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے سری لنکا اڑان بھرنے کے بعد قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دوران پرواز جہاز میں کیک کاٹا جس کی ویڈیو پی سی بی اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر شیئر کر دی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کے ہمراہ پہلے کیک کاٹا اور پھر خود کھانے کے ساتھ جہاز میں موجود کھلاڑیوں اور دیگر مسافروں کو بھی کھلایا اس سے قبل گزشتہ روز جب قومی ٹیم کا اسکواڈ لاہور سے سری لنکا کے لیے روانہ ہوا تھا تو فینز نے ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور انہیں پرجوش انداز میں رخصت کیا تھا افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز، قومی اسکواڈ سری لنکا پہنچ گیاواضح رہے کہ افغانستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 30 اگست سے ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں