87

پی آئی سی میں گارڈ اور خاتون کے مابین جھگڑا، 3 گارڈ زخمی ہو گئے

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں گارڈ اور خاتون کے مابین جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران گارڈ نے خاتون کو مبینہ طور پر تھپڑ مار دیا جس پر خاتون کے اہلخانہ اور گارڈز میں ہاتھا پائی ہو گئی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے واقعے میں تین گارڈ زخمی ہو گئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست جمع کرواتے ہوئے بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں بتایا ہے کہ رات گئے ایمرجنسی میں رش لگا ہوا تھا اس دوران ایک مریض کے ساتھ آئی خواتین نے تلخ کلامی شروع کر دی خواتین نے زبردستی ایمرجنسی میں داخل ہونے کی بھی کوشش کی تکرار کے دوران گارڈ نے مبینہ طور پر خاتون کو تھپڑا مار دیا جس کے بعد خاتون کےساتھ آئے 10 سے 15 افراد نے سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کیا اسپتال انتظامیہ کے مطابق جھگڑے کے بعد رات 12 بجے ایمرجنسی سروس بند کر دی گئی جو دو گھنٹے بند رہی اور اس دوران ڈیوٹی پر موجود ڈی ایم ایس غائب رہے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے مطابق متعدد کالز کے بعد بھی ڈی ایم ایس ڈیوٹی پر نہ پہنچے ینئر ڈاکٹر احمد نعمان نے معاملہ ختم کروایا پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے خیال رہے کہ دو روز قبل پولیس اہلکاراورگارڈز میں جھگڑے کے واقعہ پر جناح ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے نے احتجاج کرتے ہوئے آؤٹ ڈوروارڈ زکو بند کر دیا گارڈزپرایف آئی آرکے خلاف عملے نے جناح ہسپتال میں احتجاج کر تے اوپی ڈیز بند کردیں اور ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکس اسٹاف نے کام کرنے سے انکارکردیا اس موقع پر ہسپتال کے عملے کی جانب سے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جاتی رہی۔ او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں مایوس واپس لوٹنا پڑا دس روز قبل جناح ہسپتال میں پولیس اہلکاراورگارڈز کا جھگڑاہواتھا، پولیس اہلکار نے مبینہ طور پرخاتون ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر لیبر روم میں جانے کی کوشش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں