94

نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن عرفان صدیقی نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آ جاتے ہیں،میں نے کہا تھا کہ پاس ہونے والے بلوں میں برق رفتاری اچھی بات نہیں
یہ ن لیگ کے بل نہیں تھے بلکہ پی ڈی ایم کے بل تھے،میرا بل 14 ماہ سے گم ہے یہ میری پراپرٹی تھی انکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کر سکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی عرفان صدیقی نے قائد مسلم لیگ ن کی واپسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے نواز شریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،قائد مسلم لیگ ن سمجھتے ہیں کہ اس سال الیکشن ہو جائیں گے یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کے معاملے پر گارنٹی مل چکی ہے انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی عدالتوں سے بریت طے ہے اور اُن کے لیے زیرو رسک ہوچکا ہے جبکہ اس معاملے پر ہمیں گارنٹی بھی مل چکی ہے رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر انکشاف کیا کہ مئی 2022ء میں الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا اور وزیراعظم کی الوداعی تقریر بھی تیار تھی مگر چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر کے بعد حکمت عملی کو تبدیل کیا اور الیکشن نہ کرانے کا فیصلہ کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت سے ریلیف ملنا مشکل ہے جبکہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے پر اسٹیبلشمنٹ آن بورڈ ہے ادھر سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے رہنما جاویدلطیف نے اعتراف کیا ہے کہ شہبازشریف اوراتحادی حکومت ناکام رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں