81

عمران خان کو گرفتارکرنے والے ڈی آئی جی لاہور کے انکشافات

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زمان پارک سے گرفتارکرنے والے ڈی آئی جی لاہور عمران کشور کی جانب سے اہم انکشاف شامنے آگیا میدیا کے مطابق ڈی آئی جی لاہور نے بتایا کہ جب ہم عمران خان کو گرفتار کررہے تھے تو وہاں سے ہم نے فون وغیرہ قبضے میں لیے، ہم نے وہاں سے کچھ سامان بھی قبضے میں لیا، جب میں ایک سلور پیالے کو کھولنے لگا تو بشریٰ بی بی نے مزاحمت کی اور بولیں اس کو نہ کھولیں، آپ ان کو نہ چھیڑیں یہ مقدس چیزیں ہیں، مگر جب میں نے وہ کھولا تو اس کے اندر ایک پوٹلی تھی جس کے اندر کچھ راکھ اور اس میں ایک تعویزتھا، اس کے علاوہ ایک تسبیح تھی اور کچھ مزید چیزیں بھی تھیں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کہنے لگیں یہ پولیس والے صرف پیسے ڈھونڈنے آئے ہیں تو میں نے ان کو جواب دیا میڈم ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، پیسے جتنے بھی ہیں وہ آپ کو ضرورت ہے آپ رکھ لیں عمران کشور نے بتایا کہ جب ہم گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچے تو اندر سے گیٹ نہ کھولا گیا، جس پر ہمیں اسے توڑ کر اندر داخل ہونا پڑا، اسی طرح اندر والے دونوں دروازے بھی نہیں کھولے گئے تو ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا کہ شیشے توڑ کر اندر جاتے خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف الزام ثابت ہوگیا ہے، ملزم نے جھوٹا بیان جمع کروایا، ملزم نے جھوٹی ڈیکلریشن دی، ملزم نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں