89

عدالت نے تھری ایم پی او سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تھری ایم پی او کیلئے پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈی سی کی اپیل پر فیصلہ معطل کیا عدالت نے ڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخصیت یا کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر بند کرنے کا اختیار بحال کر دیا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا،اپیل کی آئندہ سماعت ستمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے حکم دیا تھا کہ ڈپٹی کمشنر آئندہ کوئی بھی تھری ایم پی او آرڈر عدالت سے رجوع کئے بغیر جاری نہیں کرے گا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں 9 مئی کے واقعات میں گرفتار ملزمان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس انوار الحق نے درخواست پر سماعت کی عدالت نے اڈیالہ جیل میں نظر بند تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی سمیت 57 کارکنوں کی نظر بندی کالعدم قراردی جسٹس انوار الحق نے نظر بندی کے احکامات کالعدم قرار دئیے عدالت نے نظر بندی 57 کارکنوں کی رہائی کا حکم دیا تھا عدالت نے قرار دیا کہ کوئی ایسا آرڈر پاس نہیں کرنا چاہتے جس سے کوئی بدمزگی ہو ڈپٹی کمشنر آئندہ کوئی بھی تھری ایم پی او آرڈر عدالت سے رجوع کئے بغیر جاری نہیں کرے گا عدالت نے کارکنوں کو رہائی کے بعد 3 روز میں ڈپٹی کمشنر کے پاس بیان حلفی جمع کروانے کی ہدایت کر دی پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا،پولیس نے شہریار آفریدی کو ڈی سی راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈر کے تحت گرفتار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں