96

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں اور تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتے ہوئے تمام وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی یاد رہے شہبازشریف وزیراعظم ہاؤس سے رخصت نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کووزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر چاق چوبند دستے نے سلامی دی انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم پاکستان عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا تھا نگران وزیراعظم نے تینوں مسلح افوج کے چاک و چوبند دستوں سے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا تھا
بعد ازاں نگران وزیراعظم کی وزیراعظم آفس کے افسران وعملے سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات میں افسران نےنگران وزیراعظم کواپنا تعارف کرایا گیا نگران وزیراعظم نے سبکدوش وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد سبکدوش وزیراعظم محمدشہبازشریف کوگارڈآف آنرپیش کیاگیا اور نگران وزیراعظم نے سبکدوش وزیراعظم کورخصت کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں