81

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی

جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی گئی بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر پر سال 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈ جیوری نے فیصلہ سنا دیا، جیوری نے ایک دن کی سماعت کے بعد ٹرمپ پر فرد جرم عائد کر دی استغاثہ کی جانب سے جارجیا میں 2020 کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پر ثبوت پیش کیے گئے اس کے علاوہ دوران سماعت سابق امریکی صدر کے 18 اتحادیوں پر بھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر کے خلاف انتخابی دھاندلی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی تھی سابق امریکی صدر کے خلاف وسکونسن کی عدالت میں انتخابی دھاندلی کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی جس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو عدالت نے مسترد کر دیا تھا مذکورہ مقدمے میں مشیگن کے اٹارنی جنرل نے ٹرمپ سمیت 16 ریپبلکنز پر الزامات عائد کیے تھے جن میں سے ایک الزام یہ بھی ہے کہ صدر بائیڈن کی جیت کو بدلنے کے لیے جعل سازی کی گئی تھی واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر 6 جنوری حملے سمیت دیگر مقدمات میں بھی فرد جرم عائد ہو چکی ہے جب کہ وہ آئندہ سال ہونے والے امریکی صدر کے الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں اور اس کے لیے وہ ریپبلیکنز کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں