اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا ریویو ایکٹ کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریویو ایکٹکا فیصلہ اسمبلی کی تحلیل کے بعد آیا عدالت پہلے فیصلہ کرتی تو ہم ترمیم لے آتے
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس ایکٹ کا نوازشریف کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے نااہلی کے پانچ سال مکمل کرلیے ہیں، لیگی قائد واپس آئیں گے یہ فیصلہ رکاوٹ نہیں بنے گا وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حیرانگی ہے صدر کو نگراں وزیراعظم کے تقرر کے عمل کا علم نہیں، تین دن پارلیمانی کمیٹی، دو دن کا وقت الیکشن کے پاس بھی ہے
ان کا کہنا تھا کہ صدر صاحب آپ کو اتنی جلدی کیوں ہے معلوم نہیں، صدر کو خط لکھنے سے پہلے کل کا انتظار کرنا چاہیے تھا
