78

وزیراعظم کون بنے گا ہاؤس کا مہمان وزیراعظم اور راجہ ریاض کی مشاورتی بیٹھک آج پھر ہوگی

نگراں وزیراعظم کے انتخاب کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورتی بیٹھک آج پھر ہوگی تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ فائنل راؤنڈمیں داخل ہوگیا ہے، نگراں حکومت کے حتمی فیصلے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج پھر بیٹھیں گے گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کےنام پر مشاورتی بیٹھک بے نتیجہ رہی تھی ، وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیانوزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہونے والی ملاقات میں نام تو زیر غور آئے لیکن کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہوا وزیراعظم ہاؤس کےاعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوراپوزیشن لیڈرراجاریاض کی ملاقات میں نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوئی، مشاورت کا پہلا دور خوشگوارماحول میں ہوا تھا اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے صادق سنجرانی کا نام تجویز کیا تھا، نگراں وزیراعظم بننےکی صورت میں صادق سنجرانی کوسینیٹ کی نشست چھوڑناپڑے گی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کہ امید ہے اپوزیشن لیڈر سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوجائے گا، خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرلیں گے گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ دونوں طرف سے چھ نام سامنے ہیں، ایک دو دن میں نام کااعلان ہوجائے گا راجا ریاض کا کہنا تھا کہ حتمی فیصلے تک کسی کانام ظاہر نہیں کریں گے، امید ہے کسی ایک نام پر اتفاق کرلیں گے ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگراں وزیراعظم کے لیے موسٹ فیورٹ ہیں جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو نگراں وزیرخزانہ بنائے جانے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں