گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے روزمرہ اشیاء کی خریداری کے لئے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا ، کارڈ کے ذریعے خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس میں فری آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا گورنر سندھ کامران ٹیسوری آئی ٹی ٹیسٹ کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کو پاکستانی پرچم کے ساتھ آپ سب شاہراہ فیصل پر آنے کی دعوت دے رہا ہوں ، یوم آزادی کے دن ہم ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میرے اختیار میں جو کچھ ہے وہ میں آپ لوگوں کے لئے کر رہا ہوں آپ لوگوں کے لئے بیل آف طور لگا دی جہا ں خود ایک گھنٹہ کھڑا ہوتا ہوں، میری ماؤں بہنوں بیٹیوں کو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے وہ آکر امید کی گھنٹی بجائے گورنر سندھ نے کہا کہ مڈل کلاس لوگوں کے لئے تندور لگا رہے ہیں جہاں 25 روپے والی روٹی 2 روپے میں ملے گی انھوں نے بتایا کہ ایک اور ایم او یو پر سائن کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت 35 لاکھ کریڈٹ کارڈ ایشو کیے جائیں گے، کارڈ کے ذریعے روزمرہ اشیاء کی خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی
92