67

وزیراعظم : جی ایچ کیو میں منعقد تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات تھی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز جی ایچ کیو میں شہدا، غازیوں کی تقریب سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، یہ عظیم خاندان ہیں جن کے پیارے ہمارے روشن مستقبل کیلئےقربان ہوگئے وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ قوم کے محسن ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ پاکستان کو معاشی مضبوط، خود کفیل بنانا ہے وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس مقصد کیلئے اتحادی حکومت نے ایس آئی ایف سی کی شکل میں معاشی منصوبے کی بنیاد رکھ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں