82

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کااجلاس آج ہو گا، جس میں اجلاس میں آرمی چیف شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، آرمی چیف اور مسلح افواج کے دیگر افسران بھی ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے وزیر منصوبہ بندی، وزیر اطلاعات وزیر پاور ڈویژن سمیت دیگر وزرا بھی شریک ہوں گے اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک کی پیشرفت سےآگاہ کیا جائے گا اور جی سی سی ممالک سے انویسٹمنٹ پلان پر بات ہوگی پیٹرولیم سمٹ ،آئی ٹی کانفرنس اور زرعی فارمز کے اجراکےبعدکی صورتحال پربات ہوگی جبکہ وزیراعظم ایپکس کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری بھی دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں