اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس کی تمام سہولتیں دےدی گئیں، انھیں ہفتے میں ایک دن فیملی سے ملاقات کی اجازت ہو گی تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں بی کلاس دینے کی منظوری دے دی
ذرائع محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بی کلاس کی تمام سہولتیں دےدی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہفتے میں ایک دن فیملی سے ملاقات کی اجازت ہو گی یاد رہے ہفتے کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد انھیں اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بے ایمانی اور بد عنوانی کا مرتکب قرار دیا، اور انھیں تین سال کی قید اور لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جب کہ پانچ سال کے لیے نا اہل بھی قرار دیا
75