76

پنجاب : کے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،

پنجاب کے مختلف اضلاع میں اگلے سات روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت ہر قسم کے اجتماع، جلسوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی میڈیا کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ سات روز کے لیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے جن اضلاع میں اس دفعہ کا اطلاق کیا جائے گا ان میں راولپنڈی، میانوالی، جہلم، اوکاڑہ، قصور، اٹک منڈی بہا الدین شامل ہیں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ اضلاع میں کسی بھی قسم کے اجتماع، جلسوں اور مظاہروں، ریلیوں پر پابندی عائد ہوگی نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں