سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا میں بھارت کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں خود بھارتی اکثریت بھی مقبوضہ کمشیر مسئلے کا حل چاہتی ہے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ’’اعتراض ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں اور مودی کی سرگرمیوں کی وجہ سے خطے کا امن خطرے میں ہے، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوج رکھی ہوئی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آگے بھی اٹھاتا رہے گا اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے حالات میں تبدیلی آ سکتی ہے کیونکہ کشمیریوں پر مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر دنیا میں بھارت کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں خود بھارتی اکثریت بھی مقبوضہ کمشیر مسئلے کا حل چاہتی ہے امید ہے بھارت میں دوسری حکومت ایسے ظالمانہ اقدامات نہیں کرے گی ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو انتہا پسندانہ رویہ اپنایا گیا ہے اس کی مثالیں سامنے ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی سامنے ہے، اس کی سب سے بڑی عدالت سے کوئی امیدیں نہیں
80