کراچی: ایک اور پاکستانی لڑکی نے بھارتی شہری سے رشتہ جوڑ لیا، بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور سے تعلق رکھنے والے شہری ارباز نے کراچی کی رہائشی لڑکی ارمینہ سے ورچوئل نکاح کر لیا بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق سیما اور سچن حیدر اور انجو اور نصراللہ کی شادی کے بعد سرحد پار سے ایک اور شادی کی خبر آ گئی ہے، جودھ پور کے شہری ارباز نے پاکستانی شہری امینہ سے نکاح کر لیا ہے
بدھ کو دونوں نے آن لائن نکاح کیا کیوں ویزے کے حصول میں ناکامی ہوئی تھی، نکاح کی تقریب میں دونوں طرف کے نکاح خواں موجود تھے، تقریب میں ارباز اور امینہ کے رشتہ دار بھی شریک رہے سول کنٹریکٹر محمد افضل کے بیٹے ارباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے رشتہ دار موجود ہیں، اور شادی انھی کی وجہ سے ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ویزے کے حصول میں وقت لگ رہا ہے اس لیے آن لائن نکاح کیا گیا، امید ہے کہ بھارتی نکاح نامے کے ساتھ اب ویزے کے حصول میں آسانی ہوگی یہ بھی معلوم ہوا کہ امینہ کے خاندان کی ایک اور لڑکی کی شادی بھی ارباز کے خاندان میں ہوئی ہے
92