کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک چائے خانے کے جواں سال مالک کو قتل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ایک چائے خانے کے مالک کو حملہ آوروں نے متعدد گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے مقتول کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ کا رہائشی تھا، مقتول کے ایک دوست نے بتایا کہ اس کی ایک ماہ بعد شادی ہونے والی تھی دوست جان شیر نے بتایا کہ فاروق ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد آئے، ان کی فاروق سے تلخ کلامی ہوئی، اور پھر انھوں نے اسلحہ نکال کر فاروق پر فائرنگ کر دی دوست کے مطابق مقتول فاروق ہوٹل چلاتا تھا اور سیاسی جماعت کے علاقائی وارڈ کا صدر تھا، اس کی کسی کے ساتھ دشمنی بھی نہیں تھی، جان شیر کا کہنا تھا کہ فاروق کے چہرے پر دو اور ایک گولی ہاتھ پر لگی ادھر ایک اور واقعے میں کراچی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس حکام کے مطابق مقتول گلی میں کھڑا تھا، 4 نامعلوم لٹیروں نے لوٹنے کی کوشش کی، لیکن ارشاد نے لٹیرے کی پستول پکڑ لی تو دوسرے نے فائر کر دیا، مقتول کے بی آر کا رہائشی تھا اور مزدوری کرتا تھا
84